ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تشار گری ناتھ کو عہدے پر برقرار رکھی، بی بی ایم پی افسران اور ملازمین اسوسی ایشن کا مطالبہ

تشار گری ناتھ کو عہدے پر برقرار رکھی، بی بی ایم پی افسران اور ملازمین اسوسی ایشن کا مطالبہ

Sun, 21 May 2023 08:22:16    S.O. News Service

بنگلورو، 21/مئی(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ کو ان کے عہدہ پر برقرار رکھنے بی بی ایم پی کی ترقی کے لئے مزید خدمت کا موقع فراہم کرنے بی بی ایم پی افسران اور ملاز مین کی فلاح وبہبوداسو سی ایشن نے مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ اور ریاستی چیف سکریٹری کو اسو سی ایشن کے صدر اے امیت راج نے مکتوب روانہ کیا ہے۔امیت راج نے اپنے مکتوب میں بتا یا ہے کہ تشار گری ناتھ چندسالوں سے بی بی ایم پی میں اپنی بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں،اور ان کی نگرانی میں ریکارڈ ٹیکس کی وصولی ہو ئی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کے موقع پر اس پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کر تے ہو ئے شہر میں کووڈ کے معا ملات پر قابو پانے میں اہم کر دار ادا کیا تھا،اس کے علاوہ ریاستی اسمبلی انتخابات کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

انہوں نے بتا یا کہ اگر تشار گری ناتھ کا تبادلہ کیا گیا تو وارڈ حدود بندی کے آخری مرحلہ میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔انہوں نے بتا یا ہے کہ چند افراد بی بی ایم پی چیف کمشنر کے تبادلہ کے لئے کافی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری سے گزارش کی ہے کہ وہ تشار گری ناتھ کا تبادلہ نہ کر تے ہو ئے انہیں ان کے عہدہ پر برقرار رکھیں۔


Share: